ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرانی تبدیلی،نئی تبدیلی کے بعد اب ایک اور تبدیلی آ گئی جماعت اسلامی موجودہ سیاسی صورتحال پر کھل کر بول پڑی

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا عبد الاکبر چتراتی نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو برے ناموں سے مخاطب کرنے کا رویہ ایوان سے ختم ہونا چاہیے،،پرانی تبدیلی،نئی تبدیلی کے بعد اب ایک اور تبدیلی آ گئی ہے،وزارتوں میں چہرے تبدیل ہوگئے ہیں ۔

نظام کی تبدیلی بہت ضروری ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے کو برے ناموں سے مخاطب کرنے کا رویہ ایوان سے ختم ہونا چاہیے،ایک پرانی تبدیلی تھی، اور اب ایک حالیہ تبدیلی آئی ہے،چہرے بدل رہے ہیں تاہم نظام میں تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ اس ملک میں اللہ کا قانون نافذ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک آئی ایم ایف کی غلامی میں دینے کے بجائے اللہ کی غلامی میں دے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میرا ربا کے خاتمے کا بل 2019 سے اس ایوان میں زیرالتوا ہے،گزشتہ دور میں ایک دن میں سات سو ارب روپے سود پر چڑھا،سودی نظام کے خاتمے تک ملکی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے رویے تبدیل کرنے ہونگے،(ن )لیگ کے ایک رکن نے پرانی حکومت کیلئے کچھ الفاظ استعمال کیے جو اب نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے 2019 میں سود کے خاتمے سے متعلق بل پیش کیا،میرا پیش کیا گیا بل ابھی تک کمیٹیوں میں رل رہا ہے،فروغ نسیم نے میرے بل کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ سود کا نظام ختم ہوگا تو ہماری معیشت ترقی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مساجد اور مدارس سے ٹیکس لیا جاتا ہے کیا اللہ کے گھروں پر ٹیکس لگایا جاتا ہے

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…