بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حنا ربانی کھر پر صنفی طنز کرنے پر فواد چوہدری کو تنقید کا سامنا، صارفین کا معافی کا مطالبہ

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر پر صنفی طنز کرنے پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کو تنقید کا سامنا کر نا پڑا،لوگوں نے ان سے پیپلز پارٹی کی رہنما سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ۔فواد چوہدری نے حال ہی میں اپنی ٹوئٹ میں حنا ربانی کھر کی 9 سال پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتی دکھائی دیں۔

مذکورہ انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دیے جانے پر پاکستانی کردار اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی تھی جب کہ انہوں نے ڈرون حملوں کے حوالے سے بھی حکومت پاکستان کا موقف پیش کیا تھا۔مذکورہ پروگرام کے دوران حنا ربانی کھر نے واضح انداز میں افغان جنگ میں پاکستانی کردار اور ترجیحات کو پیش کیا تھا۔فواد چوہدری نے ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی ذہانت کو ان کی صنف سے جوڑا اور ان پر طنز کیا۔ جس پر لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف رہنما کو آڑے ہاتھوں لیا۔فواد چوہدری نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کم ذہانت والی خاتون کو وزیر خارجہ مقرر کرتے ہیں اور جن کی شہرت صرف ان کے مہنگے ’برکن برانڈ‘ کے ہینڈ بیگز آئی گلاسز ہوں تو ان سے چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔فواد چوہدری نے امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی ان سے چھٹکارا بھی مل جائے گا۔سابق وزیر اطلاعات نے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت نا منظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تاہم ٹوئٹر صارفین فواد چوہدری کی بات پر ناراض دکھائی دئیے اور انہوں نے انہیں مملکتی وزیر کو صنفی طنز کا نشانہ بنائے جانے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔سماجی رہنما جبران ناصر نے بھی فواد چوہدری کی ٹوئٹ کو نامناسب قرار دیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ حنا ربانی کھر کی صنف کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے اس معاملے پر بات کرتے جو انہوں نے ان کی ویڈیو سے متعلق سمجھی۔

زیادہ تر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ تحریک انصاف کے سپورٹر اور ووٹر ہیں لیکن وہ فواد چوہدری کی اس بات سے بہت ناراض اور افسردہ ہوئے ہیں کہ انہوں نے ایک ذہین خاتون کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا۔متعدد پی ٹی آئی ووٹرز اور سپورٹرز نے فواد چوہدری کے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی زبان ناقابل قبول ہے، حنا ربانی کھر پاکستان کے چند بہترین وزارئے خارجہ میں سے ایک ہیں۔صارفین نے فواد چوہدری کے

تبصرے کو نہ صرف نامناسب قرار دیا بلکہ لکھا کہ ان کی رائے کو کسی طرح قبول نہیں کیا جائے گا، انہیں ایسے الفاظ کہنے پر حنا ربانی کھر سے معافی مانگنی چاہیے۔لوگوں نے سابق وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ حنا ربانی کھر کو اقتدار میں نہ دیکھ پانا ایک الگ چیز ہے جب کہ ان کی ذات پر طنز کرنا بالکل الگ بات ہے۔بعض ٹوئٹر صارفین نے فواد چوہدری کو یاد دلایا کہ وہ حنا ربانی کھر کے مذکورہ ویڈیو کو غور سے سنیں، وہ کتنے احسن طریقے سے شاندار جوابات دے رہی ہیں اور اس سے ان کی ذہانت کا علم ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…