پی پی اور ن لیگ لوٹی ہوئی دولت سے ووٹوں کی خریداری کرتے ہیں، علی زیدی

21  اپریل‬‮  2022

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدرزیدی نے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ لوٹی ہوئی دولت سے ووٹوں کی خریداری کرتے ہیں۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے پیچھے پڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کے غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی بھی تحقیقات کی جائیں، انہوں نے لوٹی ہوئی دولت سے اربوں روپے اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کیے ہیں۔علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست میں پبلک فنڈ ریزنگ اور کلاڈ فنڈنگ کا تصور متعارف کرایا، پی پی اور ن لیگ لوٹی ہوئی دولت سے ووٹوں کی خریداری کرتے ہیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اکائونٹس کا باقاعدگی اے گریڈ کی بیرونی آڈٹ فرم کے ذریعے آڈٹ کیا جاتا ہے، ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں عمران خان جیسا لیڈر ملا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جن پرعوام اعتماد کرتے ہیں، عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہیں اعلی عدلیہ نے صادق اور امین قرار دیا، پی ٹی آئی کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ ای سی پی کی سکروٹنی کمیٹی نے یہ کہا کہ درخواست گزار نے الزام ثابت کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی مالی تفصیلات کیوں فراہم نہیں کررہے؟۔انہوں نے کہاکہ یہ دونوں پارٹیاں الیکشن کمیشن اور عوام سے کیا چھپا رہی ہیں؟ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں کہ دونوں نے لوٹی ہوئی دولت کو لانڈر کرنے کے لیے اپنی پارٹیوں کا استعمال کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…