اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں سزا ہونے والی ہے، مریم اورنگزیب

datetime 19  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں سزا ہونے والی ہے اس لئے وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانا چاہتے ہیں،گزشتہ چار سال سے عوام سرکاری خرچے پر جھوٹ سنتی رہی ، سابق دور میں وزیراعظم کی کرسی پر مسلط شخص نے صبح شام جھوٹ بولا اور الزامات لگائے، عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر اداروں کو نفرت کا نشانہ بنا رہے ہیں،

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں 30 دن کے اندر فیصلہ کرنا ہے، اس وجہ سے عمران خان الیکشن کمیشن کیخلاف ریفرنس لانا چاہ رہے ہیں، کل پی ٹی آئی کا بیانیہ ہوگا کہ ایک سازش ان کیخلاف امریکہ میں ہوئی اور دوسری سازش الیکشن کمیشن میں ہو رہی ہے، عمران نے اوورسیز پاکستانیز کو چیریٹی کے نام پر لوٹا ،پیسے پارٹی فنڈنگ کے اندر آتے رہے، گزشتہ آٹھ سال سے پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ چھپانے کے لئے بھونڈے ہتھکنڈے اختیار کئے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے چار سال پاکستان کے عوام سرکاری خرچے پر جھوٹ سنتی رہی، پی آئی ڈی میں جھوٹے کاغذ لہرائے جاتے رہے، وزیراعظم کی کرسی پر مسلط ایک شخص نے صبح شام جھوٹ بولا اور الزامات لگائے، گزشتہ چار سال کے دوران مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، کشمیر فروشی، خارجہ پالیسی کی تباہی ہوئی اور اب ہر روز حقائق پاکستان کے عوام کے سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر اداروں کو نفرت کا نشانہ بنا رہے ہیں، جن جج صاحبان نے ان کی آئین شکنی کے خلاف فیصلہ دیا، انہوں نے انہیں بھی نفرت کا نشانہ بنایا اور اپنی جھوٹی سیاست کی نظر کیا، اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ کوئی بھی شخص ان سے ان کی کارکردگی کا نہ پوچھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ

وہ چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف ریفرنس لا رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس اس لئے لانا چاہ رہے ہیں کہ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ تیس دن کے اندر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے بھی ہائی کورٹ کے اندر پٹیشن دائر کی تھی کہ فارن فنڈنگ کیس کی دستاویزات کو پبلک نہ کیا جائے اور اکبر ایس بابر کو رسائی نہ دی جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں

اسٹیٹ بینک نے فارن فنڈنگ اور ان کی منی لانڈرنگ کی تفصیلات سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ان کی یکم اپریل کی پٹیشن بھی مسترد کر دی ہے اور حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن تیس دن میں آٹھ سال سے زیر التواء کیس کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پارٹی نے فارن فنڈنگ لی ہے تو اس پارٹی اور اس کے چیئرمین کو بھی سزا ملے گی۔ اس ساری صورتحال کے بعد اب پی ٹی آئی کا بیانیہ کل یہ ہوگا کہ ایک سازش

امریکہ میں ان کے خلاف ہو رہی ہے اور ایک سازش الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سال سے فارن فنڈنگ چھپانے کے لئے پی ٹی آئی نے بھونڈے ہتھکنڈے اختیار کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 16 اکائونٹس میں رومیٹا شیٹی انڈین شہری کا اکائونٹ بھی شامل ہے جس کے اکائونٹ سے انہیں فنڈنگ ہوئی، جو ڈیکلیئر نہیں کی گئی، پاکستان کے عوام نے انہیں پیسے دیئے جو انہوں نے ڈیکلیئر نہیں کئے، ووٹن کرکٹ لمیٹڈ

دوبئی، برسٹل انجینئرنگ سروس دوبئی، پی ٹی آئی یو کے ویسٹ ورڈ گارڈن بانز لندن، پی ٹی آئی یو کے اسٹیٹ فرٹ شائر، ایس ایس ایس مارکیٹنگ کمپنی، پی ٹی آئی فن لینڈ، ای پلانٹ ٹرسٹی زیورک، ناروے، آسٹریلیا، کینیڈا سے انہیں فنڈنگ ہوئی، انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کو چیریٹی کے نام پر لوٹا اور پیسے پارٹی فنڈنگ کے اندر آتے رہے، ہسپتال کے لئے چندے وصول کر کے پارٹی فنڈنگ میں استعمال کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور نیوزی

لینڈ میں 349 کمپنیز کے اندر 88 افراد سے فنڈنگ انہوں نے ڈیکلیئر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ رقوم کی مد میں ان تمام اکائونٹس سے یو ایس ڈی 73 لاکھ 23 ہزار ڈالر، پی کے آر 85 کروڑ بیس لاکھ ڈالر ان کے ذاتی اکائونٹس میں گئے اور ڈیکلیئر نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2008ء اور 2009ء میں سات اکائونٹس ڈیکلیئر نہیں کئے گئے، 2009ء اور 2010ء میں صرف دو اکائونٹس ڈیکلیئر

کئے جبکہ سات ڈیکلیئر نہیں کئے گئے تھے، 2010-11ء میں 13 اکائونٹس ڈیکلیئر نہییں کئے گئے، 2011-12ء میں 14 اکائونٹس ڈیکلیئر نہیں تھے، صرف دو ظاہر کئے۔ 2012-13ء میں 14 اکائونٹس ان ڈکلیئر تھے، صرف چار ظاہر کئے۔ یہ ساری وہ فارن فنڈنگ ہے جو ان اکائونٹس میں آتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ کل ان کا بیانیہ ہوگا کہ میرے خلاف چیف الیکشن کمشنر نے سازش کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال تک یہ حکومت میں تھے،

اپوزیشن کو انہوں نے جیلوں میں بند کیا، میڈیا کو زیر عتاب رکھا، زبان بندی کی گئی، اداروں پر حملے کئے گئے اور اب یہ سازش کا راگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سازش کا بیانیہ حقائق کے برعکس ہے۔ جو جھوٹا سائفر ان کے ہاتھ آیا، وہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں آیا، یہ تمام حقائق فائلز کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوری پکڑی جائے تو دھمکیاں دو، گالیاں دو، سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو، جھوٹے الزامات لگائو، یہ ان کا وطیرہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ مالیت کی اشیاء صرف تین کروڑ میں خریدیں، 2018ء میں انہیں 50 فیصد ریٹین جمع کروانا تھا، انہوں نے خود کمیٹی بنائی اور اسے 50 فیصد سے 20 فیصد کر دیا، انہوں نے پاکستان کے عوام کو پاگل سمجھا ہوا ہے، بطور وزیراعظم ملنے والے تحفے پر انہوں نے دکانیں لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ثبوت دستاویزی شکل میں موجود ہیں، ان کی آئین شکنی پر رات کو عدالتیں کھلیں، پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا، وہ ان کی اصل ذہنیت ہے، پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں کی باتیں کرنے والوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…