ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان یہ بات ثابت کر دیں تو ایم کیو ایم ان کے ساتھ کھڑی ہو گی، خالد مقبول نے پیشکش کردی

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے پاکستان کیخلاف اگر عمران خان سازش ثابت کردیں تو ایم کیوایم انکے ساتھ کھڑی ہوگی ،عمران خان نے ثابت کردیا کہ آپ اقتدار کیلئے یہ سازش کررہے ہیں عمران خان کے ساتھ اقتدار نہیں انصاف مانگنے کیلئے شامل ہوئے تھے۔ بینظیر بھٹو ،میاں نواز شریف اور پھر عمران خان سے کہا جس کے پاس نمبر زیادہ ہو اس کو اقتدار کا حق ہے

وہ ایم کیو ایم لیاقت آباد ٹائون کی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف کاغذ نہ لہرائیں بلکہ ثابت کریں ان کے خلاف سازش ہوئی ہے، جلسہ میں عمران کے ساتھیوں نے کہہ دیا کہ آپ لاپتہ لوگوں کی بازیابی نہیں چاہتیموجودہ حکومت نے لاپتہ لوگوں کی بازیابی کیلئے آخری موقع مانگا ہے جو ان کودینا چاہیے شکریہ ان لوگوں کا جنہوں نے ہمارے دفاتربند کیے تھے انہوں دفتر کی سیاست سے ہم کو بری کردیاہم آج پھر کہہ رہے کہ اگر سازش ثابت ہوئی تو سڑکوں ایوانوں میں ہم آپ کے ساتھ ہونگیوزیراعظم پاکستان عدالتی کمیشن بناکرثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے آپ وزیراعظم بنے عدالتی کمیشن کے ذریعے عمران خان کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ماضی میں وزیراعظم بننے کیلئے بھی کوئی سازش نہیں ہوئی،چودہ سیٹیں چھین کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا ایم کیوایم پاکستان گالم گلوچ کی سیاست کو کبھی پروان نہیں چڑھائے گی ،ایک بارپھر صوبائی اور وفاقی حکومت سے شہری حق کو تسلیم کروالیاشہری علاقوں کے ایک ایک حق پر ان سے مہر ثبت کرالی ہیاگے بھی اپوزیشن کی نشستیں اور سڑکیں ہمارا انتظار کررہی ہیں ہمارے پاس اپنے مقدمے کیلئے ایوان سے زیادہ ضروری جگہ سڑکیں ہیں،پی ٹی آئی چودہ سیٹیں لیکر بھی کہتی ہے ہم نے مہاجروں کو بیچ دیاعمران خان کو اقتدار میں ہم لائے پھر بھی پی ٹی آئی کراچی ہم کو قبول نہیں کرسکی ،

عمران خان ثابت کریں آپ کو غیر ملکی ایجنڈے کے تحت نہیں لایا گیا تھا بلکہ غیر ملکی ایجنڈے سے ہٹایا گیا،ایم کیوایم پاکستان دعوت افطار کے بہانے کارکنان اور عوام سے رابطہ رکھتی ہیپاکستان کی خاطر لاکھوں قربانی دیکر اس ملک کا نظریہ دیا ہے پاکستان کو بچانے کیلئے بانیان پاکستان کا متحد ہونا ضروری ہیمسلمان اور پاکستانی ہونا شناخت کیلئے کافی نہیں جاگیردارانہ جمہویت کے بیچ میں مہاجروں کو متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیعمران

خان اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کیخلاف سازش ہوئی تو آپ ثابت کردیں،جمہویت کی مکمل بحالی ہمیشہ ہمارے نمبرز سے ہی پوری ہوئی ،عمران خان کی حکومت بنانے نہیں جموریت کو مکمل کرنے شامل ہوئے تھیعمران خان سے کہا تھا جمہوری معاشرے میں لوگ لاپتہ نہیں ہوتے لاپتہ لوگوں کو آپ مجرم ثابت نہیں کرسکتے اسلئے آپ انصاف کو ہی لاپتہ کریتے ہیں ،عمران خان لاپتہ لوگوں کا بازیاب نہ کرانے کا کوئی ایک جواز بتادیں،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ کنور جمیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ 9 نکات پر مبنی دو معاہدے کیے کسی پر قابل ذکر پیش رفت نہ ہوسکی ساڑھے تین سال کا عرصہ بہت ہوتا ہے تحریک انصاف کو خدا حافظ کہا تو پی ٹی آئی کے دوست ایم کیو ایم پر الزام تراشی کررہے ہیں ،معاہدے کے نکات کسی عہدے دار یا ذمیدار سے متعلق نہیں تھے ان نکات کو پورا نہ کرنے کی وضاحتیں دی جارہی ہیں ہمارے تمام نکات کارکنوں کے لیے تھے

کارکنان بازیاب نہیں ہورہے تھے یا دفاتر نہیں کھل رہے تھے کو اس کے پیچھے تحریک انصاف کی مرضی اور سازش کا دخل تھا ایم کیو ایم نے اپنے موجودہ حالات میں صحیح فیصلہ کیا کل کے جلسہ میں یہ اعتراف کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے دفاتر جان بوجھ کر نہیں کھولے جارہے تھے اور کارکنان کو بازیاب نہیں کیا گیا،تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت میں دوبارہ یہ مطالبات رکھے تھے کہ مسنگ پرسن بازیاب کروائے جائیں۔ جھوٹے مقدمات ختم کرنے کی کوئی مضبوط ڈیڈ لائن دیں،تحریک انصاف کے پانچ رہنما چوبیس گھنٹے کا وعدہ کرکے گئے لیکن کوئی جواب نہیں دیا تحریک انصاف چاہتی تھی کہ ہم ان کے ساتھ سوالی بن کر چلتے رہیں،ایم کیو ایم کی سیاست صرف عوام کے مسائل کا حل ہے پاکستان کی سربلندی اور مضبوطی ایم کیو ایم کی سیاست کا محور ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…