جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کو مفت کھانے کی عادت ہے، مفتاح اسماعیل

datetime 18  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنمامفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پلانٹس کے کرایوں پر اعتراض مضحکہ خیز ہے، مکان کرایہ پر لیں تو اس میں رہیں یا نہ رہیں کرایہ دینا پڑتا ہے، عمران خان کومفت کھانے کی عادت ہے، اْن کا خیال ہے کوئی پلانٹ بھی مفت آکر لگا دے گا۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو صرف جھوٹ بولنا آتا ہے۔ فخر ہے نواز شریف کی قیادت میں دنیا کے جدید اور سستے ترین پاور پلانٹ لگائے، کوئلے اور ایل این جی کے سستے ایندھن سے بجلی بنا کر قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نئے تار بچھانے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا نظام بہتر بنانے کا کام شروع کیا تھا، جس کو تحریک انصاف نے بند کردیا، اس منصوبے کا مقصد بجلی کے شعبیکی تقسیم اور ترسیل میں نقصانات کم کرنا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی نااہل، نالائق حکومت نے بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ بجلی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات ایک بار پھر کم کر کے دکھائے گی، پی ٹی آئی والے ملک میں بجلی کے زیادہ کارخانے ہونے کا جھوٹ بول رہے ہیں، کارخانے زیادہ ہیں تو پاکستان میں بجلی کی قلت اور اندھیرے کیوں ہیں؟ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کرپٹ دور میں 8 ہزار میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹس لگانے کی کیوں کوشش کررہی تھی؟ پاکستان کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کا سامنا ہے، ن لیگ پھر بجلی کے اندھیرے ختم کرے گی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایندھن امپورٹ کی مخالفت کرنے والے بتائیں پاکستان میں کتنی گیس، ایل این جی، تیل اور فرنس آئل نکلتا ہے؟ بوقت ضرورت دال اور چنے باہر سے منگوانے پڑتے ہیں، کیا قوم دال اور چنے کھانا چھوڑ دے؟ پاکستان میں پیداوار نہیں تو وہ چیز باہر سے ہی منگوانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں گندم اور چینی میں پاکستان خود کفیل تھا، پی ٹی آئی کی کرپشن کی وجہ سے گندم اور چینی بھی پاکستان باہر سے منگوا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تین سال تک توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنے میں مصروف رہی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پولیس اور دیگر محکموں کے عہدوں پر تقرر اور تبادلوں پر کرپشن کرنے میں مصروف رہی، انہیں کرپشن سے فرصت ملتی تو وزارت توانائی اور ملک پر توجہ دیتے۔ #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…