اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

خاتونِ اول تہمینہ درانی نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر پر منفی تبصرے کرنے والے صارف کو کرارا جواب

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) خاتونِ اول تہمینہ درانی نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر پر منفی تبصرے کرنے والے صارف کو کرارا جواب دیدیا۔تہمینہ درانی کو بلقیس ایدھی کی وفات کے بعد سے ٹوئٹر پر متحرک دیکھا جارہا ہے، وہ لمحہ بہ لمحہ اپنے جذبات سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔ایسے میں عاصم نامی ایک صارف نے ان کے ایک ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بھی شہباز شریف کی طرح تصویر کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔صارف کے اس تبصرے پر تہمینہ درانی نے انتہائی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا اور لکھا کہ آپ پہلے مجھے اچھی طرح پہچانیں تاکہ آپ مجھ سے بلاوجہ غلط نفرت نہ کریں ۔تہمینہ درانی نے بعد ازاں ایک اورٹوئٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ میں صرف اس وقت بات کرتی ہوں جب مجھے اس فورم پر اپنے چاہنے والوں کو پیغام پہنچانے کی ضرورت ہو۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، بلقیس ایدھی کے آخری ایام میں پوری دنیا کے لوگوں کے ساتھ بانٹنا چاہتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…