جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کے بعد خواجہ آصف نے بھی نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کے بعد حکومتی ایم این اے خواجہ محمد آصف نے نئے انتخابات کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا،، بی این پی مینگل نے بلوچستان میں ماورائے عدالتی قتل کے خلاف واک آؤٹ کیا جبکہ منحرف رکن پی ٹی آئی نور عالم خان نے کہاہے کہ خانہ کعبہ جاکر حلف اٹھانے کو تیار ہوں نہ میں نے پیسے لئے اور نہ ہی ضمیر بیچا،

اسپیکر قومی اسمبلی نے صدرت مملکت کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک نمٹا دی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ خواجہ آصف نے ایوان میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ الیکشن لازمی ہونے چاہئیں عوامی مینڈیٹ ہی اس صورت حال کا حل ہے، ہمیں سب کو مل کر اس چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا، ہمیں باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اندر سے خطرہ ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں نور عالم خان کا کہنا تھا مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ پیسے لئے واضح کردوں میں نے کسی سے بھی 20 کروڑ نہ لیے نہ اپنا ضمیر بیچا،،، میں خانہ کعبہ جاکر حلف اٹھا کر یہ بات کرنے کے لیے تیار ہوں بدقسمتی سے یہاں غلط بیانیہ دیا جارہا ہے۔بی این پی مینگل نے بلوچستان کے شہریوں کے ماورائے عدالتی قتل کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا گیا۔ آغا حسن بلوچ کا کہنا تھا بلوچستان میں ماورائے عدالت بلوچوں کا قتل عام جاری ہے،، اس ملک میں بلوچوں کا خون سب سے سستا ہے، اس صورتحال میں ہم کس طرح حکومت میں بیٹھیں۔سپیکر کی ہدایت پر لیگی رکن شزا فاطمہ خواجہ نے منگل کے روز نجی کاروائی کا ایجنڈا بحال کرنے کی تحریک پیش کی،، قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دے دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک کو نمٹا دیا،،

خواجہ آصف کا کہنا تھا صدر نے کوئی ایسا خطاب نہیں کیا جس کے قصیدے پڑھے جائیں۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شگفتہ جمانی کا نکتہ اعتراض پر کہا پارلیمنٹ لاجز مسجد کے موزن پر اعتراض اٹھا دیا اور کہاپارلیمنٹ لاجز کی مسجد میں تعینات موزن کی آواز سے بیزاری ہوتی ہے جس کی خواجہ آصف نے تائید کی۔ سپیکر نے ارکان کے اعتراض پر سیکرٹریٹ کو ہدایت جا ری کر دیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…