اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں عمران خان کی درخواست پر سماعت (آج)پیر کوہوگی۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پرسماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا۔لارجز بینچ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔5 رکنی لارجر بینچ پیر کو دن ایک بجے عمران خان کی درخواست پر سماعت کریگا، عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد تقریباً 20 سے زائد پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے ان کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا اور اسے بنیاد بناکر پی ٹی آئی نے ان ارکان کی نااہلی کی درخواست دائر کی ہے، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ان ارکان کو تاحیات نا اہل کیا جائے۔ یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد اور نئے وزیر اعظم کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے حصہ نہیں لیا تھا۔
سپریم کورٹ میں منحرف اراکین اسمبلی کی تاحیات نا اہلی کی عمران خان کی درخواست پرسماعت آج ہوگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































