جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کے جلسوں نے سازش کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے والوںکی نیندیں اڑا دیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، ترجمان برائے فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی جمہوریت کو اپنے گھر کی کنیز بناکررکھنا چاہتے ہیں،اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز میں نامزد باپ اوربیٹا

جس طرح وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ بنے ہیں اس کی حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، سازش کے ذریعے حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے حلقہ این اے129 الاٹ کرنے پر مبارکباد دینے کیلئے آنے والے حلقے کے اکابرین ،پارٹی رہنمائوں اور دیرینہ کارکنوں سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میںحلقہ این اے 129 سے انتخاب لڑنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہدایت کی ہے ،رہنمائوں اورکارکنوںنے پارٹی کی کامیابی کیلئے انفرادی اوراجتماعی کردارادا کرناہے اوراس کیلئے کارکنان اور عوام سے رابطے بڑھائے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بے پنا ہ معاشی مشکلا ت کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جتنے اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی اور ان شااللہ دوبارہ اقتدارمیں آکر ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے سازش کے ذریعے اس کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ(ن) سازش کے ذریعے اقتدارحاصل کرلینے کے باوجود خوف میں مبتلا ہیں اور عمران خان کے جلسوں میں عوام کی غیر معمولی تعداد کی شرکت نے ان کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…