ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توشہ خانہ کا گزشتہ تیس سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے،جماعت اسلامی کا مطالبہ

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ توشہ خانہ کا گزشتہ تیس سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے-قوم جاننا چاہتی ہے مختلف وزرائے اعظم نے تحائف سے کتنا اور کیسے استفادہ کیا ہے۔ اسلام کی دیرینہ روایات کے مطابق کسی حکمران کو ملنے والے تحائف قوم کی امانت ہوتے ہیں کیونکہ یہ حکمران کو اس کے منصب کی وجہ سے ملے ہوتے ہیں-

قوم میں پولرائزیشن خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے، سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں۔ سیاست میں تشدد جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے۔ وزیراعظم نئے اور پرانے منصوبوں پر فوکس کی بجائے، جلد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ انتخابات سے قبل الیکشن ریفارمز کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں۔ جماعت اسلامی سمجھتی ہے الیکشن کمیشن کا مالی وانتظامی لحاظ سے مستحکم اور خودمختار ہونا بے حد ضروری ہے۔ عدلیہ، الیکشن کمیشن اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرطبہ سٹی اسلام آباد میں افطار کے موقع پر کارکنان جماعت اسلامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ حالیہ دنوں میں توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے جو اطلاعات قوم تک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچی ہیں وہ تشویش ناک ہیں اور نئی نسل پر اہل سیاست کا تاثر مزید خراب کرنے والی ہیں-انہوں نے کہا کہ توشہ خانے سے تحائف کی سستے داموں خریداری کے قانون کو یکسر ختم کردیا جائے اور قیمتی تحائف کی فروخت سے ہونے والی کل آمدنی قومی خزانے میں جمع کروانے کا قانون بنایا جائے- ایک غریب قوم کے حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا کہ لاکھوں کروڑوں روپے مالیت کے تحائف ہزاروں میں خرید کر اپنے محلات کی زینت بنالے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت ناچ رہی ہے،

لوگ دووقت کا کھانا افورڈ کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور حکمران اور ان کے شہزادے شہزادیاں دولت کے ڈھیر پر بیٹھے عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ حکمران اشرافیہ کو پہلے کبھی عوام کی پریشانیوں سے غرض تھی نہ اب ہے۔ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے لیے ان جاگیرداروں اور وڈیروں کو گھر بھیجنا ہوگا۔ کرپٹ اشرافیہ کے ہوتے ہوئے ملک اسلامی فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اشیائے خوردونوش

کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی کریں۔ بجلی، گیس، پٹرول پر ٹیکسز ختم کیے جائیں، آئی ایم ایف سے پی ٹی آئی دور حکومت میں کیے گئے معاہدے غلامی کی زنجیر، نئی اتحادی حکومت معاہدوں پر نظرثانی کرے، سٹیٹ بنک کی حیثیت بحال کی جائے اور اس کے گورنر کے وائسرائے کے کردار کو ختم کیا جائے۔ وی آئی کلچر، غیر ترقیاتی اخراجات کا خاتمہ، کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے۔ نئی حکومت بننے سے وفاق اور سندھ ایک پیج پر آ

گئے ہیں، کراچی کی ترقی اور صوبہ سندھ کے بلدیاتی قوانین سے متعلق پی پی اور جماعت اسلامی معاہدہ پر عملدرآمد کو ممکن بنایا جائے۔ نئی حکومت گوادر اور بلوچستان کے دیگر پسماندہ علاقوں کے عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائے۔حکومت افغانستان کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے اور مسئلہ کشمیر پر خاموشی توڑ کر جر?ت مندانہ موقف اپنایا جائے۔ ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ چہرے

بدلنے سے تبدیلی نہیں آئے گی۔ نظام کو بدلنے کے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ پی ڈی ایم، پی پی پی اور پی ٹی آئی سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہیں، مفادات کی لڑائی میں شریک نہیں ہوئے، حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنانا مقصد ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ڈکٹیٹرز اور نام نہاد جمہوری حکومتیں مکمل طور پر فیل ہو چکی ہیں۔

ملک میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ فرسودہ نظام ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے44ماہ میں کوئی ایک قدم بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے نہیں اٹھایا۔ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ چہروں کی تبدیلی کا کھیل عوام کے لیے فائدہ مند نہیں۔ حقیقی تبدیلی اور خوشحالی تبھی آئے گی جب ملک میں قرآن و سنت کا نظام قائم ہو گا۔ تینوں جماعتوں کو قوم نے دیکھ لیا، پنڈوراپیپرز اور پاناما لیکس میں انہی حکمران جماعتوں سے وابستہ افراد کے نام شامل ہیں۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں امریکی تسلط سے نجات دلائے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…