جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے امریکہ پر مسلسل تنقید کے بعد امریکہ کے خلاف نہیں ہوں کا بیان دیکر ایک اور یوٹرن لیا ہے، نیئر حسین بخاری

datetime 17  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکہ پر مسلسل تنقید کے بعد امریکہ کے خلاف نہیں ہوں کا بیان دیکر ایک اور یوٹرن لیا ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخار ی نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان مبینہ خط کے معاملے پر بھی یوٹرن لیں گے، این آر او نہیں دوں گا کے بیانات دینے والے عمران خان اب ہر جلسے میں این آر او مانگنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خود کو فارن فنڈنگ کیس میں نااہل ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اسلئے الیکشن کمیشن کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا ری ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت کے دوران فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن پر مسلسل دبائوڈالا، فارن فنڈنگ تحریک انصاف کے خلاف ایک مضبوط کیس اور بہت بڑا اسکینڈل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی آزاد اور خود مختار ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…