جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

یوکرین پولیس کا 900سے زائد شہریوں کی لاشیں ملنے کا دعوی

datetime 17  اپریل‬‮  2022 |

کیف (این این آئی)یوکرین پولیس کو روسی فوج کے کیف ریجن سے انخلا کے بعد 900 سے زائد شہریوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیف ریجن کے پولیس چیف آندری نبیتوف نے دعوی کیا کہ روسی فوج کے کیف ریجن سے انخلا کے بعد سے اب تک وہاں 900سے زائد شہریوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔ سربراہ ریجنل پولیس نے گزشتہ روز بریفنگ کے دوران کہا کہ کید ریجن سے ملنے والی لاشوں کو فارنزک میڈیکل انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔آندری نبیتوف کے مطابق کیف ریجن کے شیوچینکو گاوں میں ملنے والی کچھ لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیو چینکو گاوں سے ملنے والی لاشیں عام شہریوں کی ہیں، ان کے جسموں پر تشدد اور گولیوں کے نشانات ہیں۔آندری نبیتوف نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج کے انخلا والے علاقوں سے ہر روز ملبے کے نیچے اور اجتماعی قبروں میں مزید لاشیں مل رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…