جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور واقعے پر قانون اپنا راستہ بنائے گا ، آرمی چیف

datetime 17  اپریل‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کر کے سی ایم ایچ لاہور میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے میجرحارث کی عیادت کی اور کہا ہے کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے جبکہ گیریژن آفیسرز اور سابق فوجیوں سے الگ الگ ملاقاتوں میں کہاہے کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست میں

یکجہتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنیکی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے میجر حارث کی عیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا، واقعے کے ذمہ داران گرفتار کرلئے گئے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آرمی چیف نے بعدازاں گیریژن آفیسرز اور سابق فوجیوں سے الگ الگ ملاقات کی۔ آرمی چیف نے لاہور کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور تربیت کے معیار کو سراہا، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست کی سالمیت اور یکجہتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، قیاس آرائیوں اور افواہوں کا موثر مقابلہ کرنے کیلئے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے لیتی ہے، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کریں گے، دشمن قوتیں طویل عرصے سے انتشار پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہیں، دشمن قوتوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…