جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی جی اسلام آباد کا فرح گجریا انکے خاندان سے پوری زندگی کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں رہا میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ترجمان کا ردعمل آگیا

datetime 17  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد پولیس ترجمان نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف چلنے والی خبروں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف اخباروں اور نیوز ویب سائیٹ پر ایک خبر میں آئی جی اسلام آباد کو ایک خاتون کے مبینہ کرپشن نیٹ ورک سے جوڑا گیا ہے کی سختی سے مکمل تردید کی جاتی ہے۔ عمومی طور پر سول سرونٹ اخباری خبروں اور سوشل میڈیا نیوز پر ذاتی

ردعمل نہیں دیتے لیکن صحیح کام کرتے ہوئے جب کردار اور integrityکو نشانہ بنا یا جائے تو بطور سول سرونٹ یہ ہمارا فرض ہے کہ اس پر قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہوئے اپنا موقف دیا جائے ، ترجمان نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کا یہ موقف ہے کہ ان مذکورہ خاتون (فرح گجر)یا انکے خاندان کے کسی بھی فرد یا ان سے متعلق کسی بھی شخص سے کبھی بھی پوری زندگی میں کسی بھی قسم کا بلواسطہ یا بلاواسطہ کسی بھی قسم کا رابطہ ،ملاقات، فون کال ، ای میل ،میسج یا ویٹس ایپ ثابت ہو جائے تو نہ صرف اس جھوٹی ،لغو،بے بنیاد اور غلط خبر کو درست تسلیم کر لوں گا بلکہ ملازمت سے بھی مستعفی ہو جائوں گا۔ الحمدللہ پوری زندگی نہ کبھی رشوت لی نہ دی۔ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں۔قبضہ مافیا ، منشیات فروشوں ، ڈاکووں اور مظلوم عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق میرٹ پر کاروائی جاری رہے گی اور اس طرح کی منفی مہم سے مرعوب نہ ہونگے۔ اس سلسلہ میں اپنے آپ کو ہر قسم کے احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، آئی جی اسلام آبادتمام خبر چھاپنے والوں سے درخواست ہے کہ اس خبر جس کا مقصد صرف اور صرف کردار کشی ہے کی نہ صرف تردید فرمائیں بلکہ خبر دینے والے سے تصدیق بھی کرائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…