جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ امریکہ کے خلاف کوئی نعرے نہ لگائے پارٹی کی مظاہرین کو ہدایات

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ٗ اوسلو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے زیر اہتمام آج وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے ایک بینر شیئر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے آج دوپہر 1 بجے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ بینر میں واضح ہدایات کی

گئی ہیں کہ کوئی امریکہ کے خلاف نعرے بازی نہ کریں۔ احتجاج پر امن ہو کا جس کے بعد شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو جائیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ناروے کے زیر اہتمام پاکستان ایمبیسی ناروے کے باہر عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پر امن احتجاج کیا گیا۔ روزے کی حالت میں ہزاروں لوگوں نے پرامن احتجاج میں شرکت کی جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت خواتین و مرد اور بچے بھی شریک تھے اوسلو کی فضا عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، پر امن احتجاج سے تحریک انصاف ناروےکے صدر چوہدری مدثر علی، حاجی افضال چوہدری، سینئر عہدے دار عمران بشیر، شاہدجمیل، چوہدری تنویر ،مس ثمینہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ روزنامہ جنگ میں ناصر اکبر کی شائع خبرکے مطابق تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی، عمران بشیر، شاہدجمیل ،شہزاد شیخ،عمیرحسن میجرندیم ڈار،مس ثمینہ ،ناصر گوندل فرام دامن اور دیگر نے کہاکہ ہم قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اس پر امن احتجاج میں شریک ہوئےہیں، انہوں نے کہا کہ جتنی لا قانونیت پاکستان میں ہورہی ہے اتنی دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہورہی ہے۔

آپ چاہے افریقہ چلے جائیں وہاں پر بھی عدالتیں رات کو 12بجے چھٹی والے دن نہیں کھلتیں، یہ کون سا پاکستان ہے اور یہ کس طرف آزاد پاکستان کو لے کر جا رہے ہیں، چوہدری مدثرعلی نے کہا کہ اگر یہ ملک اسی طرح چلتا رہا تو کوئی اوورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا اور کوئی اوورسیز پاکستانی پاکستان جانا پسند نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری اس لیے کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں اور ہم پاکستان کا ایک حصہ ہیں اگر ہم سے یہ حق چھیناگیا تو آئندہ ہماری اولاد بھی پاکستان آنے کا نہیں سوچیں گی۔ جب پاکستان میں قانون ہوگا تب ہی ایک عام پاکستانی حکومت پر اور قانون پر یقین کرے گا۔ میں تمام اوورسیزپاکستانیوں کا شکر گزار ہوں جو اس پر امن احتجاج میں شامل ہوئےاور انہوں نے ثابت کیا کہ عمران خان سے محبت کرنے والاہر پاکستانی عمران خان ہے۔

حاجی افضال چوہدری نے کہا کہ ہمارے رہنما نے پندرہ سال پہلے ہی یہ پیشگوئی کی تھی کہ جب چورکو ہاتھ پڑے گا توسارے چوراکٹھے ہو جائیں گے اور آج سارے چور اکٹھے ہو گئے ہیں ،ہمارے لیڈر نے یہ نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا بلکہ وہ بتا کر گیا ہے کہ مجھے کس لئے نکالا گیا ہے، انہوں نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان۔تحریک انصاف ناروےکے سینئر عہدیدار عمران بشیر نے کہا کہ تحریک انصاف ناروے کے تمام پاکستانی عمران خان سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے پرامن احتجاج میں شامل ہیں۔

یہ بتانے کے لئے کہ جو عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہوا ہے وہ سراسر نا انصافی ہے اور ہمارےذمہ دار اداروں کو یہ سوچنا چاہئے کہ انہوں نے جو ناانصافی کی ہے اس کو واپس کریں اورپاکستان میں جلد سے جلد الیکشن کرائیں۔ مس ثمینہ نےکہا کہ عمران خان ڈٹے رہوہم آپ کے ساتھ ہیں۔ شہزاد شیخ نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی ناروے کے اندر اتنے کم وقت میں اتنے لوگ اکٹھے نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان اورپاکستان کے لیے آئے ہیں اور جب ہمارا لیڈر ہمیں کال کرے گا ہم اس کی کال پر آئیں گے۔ عمیر حسن نے کہا کہ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر میں حیران ہو گیا ہوں ،میں ابھی کچھ دن پہلے ہی پاکستان سے آیا ہوں اورمجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے کےمیں عمران خان کے پاکستان کے جلسے میں شریک ہوں، عمیر حسن نے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کو واپس لے کر آئیں گے انہوں نے نعرہ لگاتے ہوئے کہاکہ امپورٹیڈ حکومت نامنظور ،عمران خان زندہ باد۔

میجر ندیم ڈار نے کہا کہ میرا یہی پیغام ہے کہ عمران خان کاساتھ دیں ،اپنی آزادی اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اور اپنے شہیدوں کے خون کے واسطے، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کے عمران خان کا ساتھ دیں کیوں کہ قائداعظمؒ کے بعد اگر ہمیں کوئی لیڈر ملا ہے تو وہ صرف عمران خان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…