عمران خان کو کبھی کسی کے سامنے جھکتے نہیں دیکھا،عمران خان یہ جنگ پاکستان کیلئے لڑرہا ہے، عمران اسماعیل

17  اپریل‬‮  2022

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عمران خان کے حکم پر اقوم متحدہ میں فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا۔بلاول چلے تھے کراچی سے مہنگائی کیخلاف ابھی کابینہ نہیں بنی اور پرائسز بڑھی ہیں۔ہفتہ کی شب تحریک انصاف کے زیر اہتمام باغ جناح میں منعقدہ جلسہ سے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران نے ڈیزل پیٹرول کے پرائس فریز کردیے تھے۔

ایم کیو ایم ہماری حریف بنی۔ کیا پی پی کیساتھ ملکر ایم کیو ایم نے کراچی کے ساتھ انصاف کیا۔کرپشن رشوت سے کراچی کے لوگوں کو چھٹکارا نہیں ملا۔بلدیاتی بل میں یہ پہلے سارے اختیار دے چکے تھے۔تحریک انصاف نے ان کا ساتھ دیا۔ لسانیتی فسادات کو فروغ دیا۔اب سندھ کارڈ نہیں چلے گا صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔عوام میں صرف عوام کی کچہری چلے گی۔ مراسلے کو جھوٹا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ کراچی کے لوگ عمران خان کے موقف کو سچ مانتے ہیں ۔عوام کے پاس عوام کی طاقت ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے کبھی عمران خان نے نہ نہیں کی۔کراچی کیلئے گرین لائن، فریڈ کوریڈور، کے سی آر ہر منصوبہ کراچی کیلئے کہا دیدو۔ ملک میں حرام کی بدولت سے حکومتوں کو بدلہ جاتا ہے۔ اتحاد راتوں رات ٹوٹ جاتے ہیں۔ راتوں رات یہاں وفاداریاں تبدیل ہوجاتی ہیں.اس قوم نے دو نظریہ دیکھیں ہیں۔ ایک نظریہ بھکاریوں کا ہے۔ دوسرا نظریہ خوداری کا ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ عمران خان کو کبھی کسی کے سامنے جھکتے نہیں دیکھا،عمران خان یہ جنگ پاکستان کیلئے لڑرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 25سال پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ میں آزاد قوم چاہتا ہوں۔ دھمکی آویز خط کا آنا نیا نہیں.دھمکی آمیز خط کے آگے لوگ لیٹ جاتے تھے۔ عمران خان نے اس خط کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے ۔

انہوں نے کہاکہ پورا کراچی عمران خان کے ساتھ ہے ہم کراچی میں عوام کی طاقت سے پہیہ جام کرسکتے ہیں۔کراچی کے لوگ اب کسی سے نہیں ڈرتے۔ عمران اسماعیل نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ جب تک اس ملک میں عمران خان ہے کوئی غیر ملکی طاقت اس ملک پر قابض نہیں ہوسکتی اور ہم ہونے بھی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ 2008میں ہماری ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں جو آج امریکی صدر ہیں جوبائیڈن وہ اس وقت سینیٹر تھے،

اس وقت بھی انہوں نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ مشرق و مغرب کو سمجھتے ہیں بتائیں ہم آپ کی کیا مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی عمران خان نے کہا تھا کہ میری ایک مدد کرو میری کوئی مدد نہ کرو، میں جب اس ملک کا وزیراعظم بنوں گا پاکستان کی عوام کی طاقت سے بنوں گا۔میں نے عمران خان سے ایک خوددار زندگی گزارنا سیکھا ہے، کبھی پاکستان کی سالمیت، نظریے اور قوم پر جو شخص کبھی نہیں جھکے گا اس کا نام عمران خان ہے۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے۔سندھ کے لوگ آصف زرداری کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…