جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بلقیس ایدھی کی وفات پر بھارتی میں بھی دکھ کی لہر دوڑ گئی

datetime 16  اپریل‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے وفات پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف صحافی نے بلقیس ایدھی کی گیتا اور وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ یادگار تصویر جاری کی۔انہوں نے بتایا کہ بلقیس ایدھی، گیتا اوروزیراعظم مودی کی یہ تصویر 2015 میں دہلی میں لی گئی تھی۔بھارتی صحافی نے بتایا کہ پاکستانی انسان دوست بلقیس ایدھی نے بھارتی شہری گیتا کی وطن واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کراچی میں ان کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔بھارتی صحافی سدھانت نے گیتا کی عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی کے ہمراہ بیٹھے تصویر بھی جاری کی۔یاد رہے کہ ماضی میں غلطی سے پاکستان آنے والی قوت گویائی اور سماعت سے محروم گیتا کی واپسی میں بلقیس ایدھی نے غیر معمولی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…