بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ سے آفر آئی تھی، شعیب اخترکے اہم انکشافات

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ مجھے بالی ووڈ سے آفر آئی تھی، مجھے گینگسٹر فلم میں عمران ہاشمی کا کردار ادا کرنے کی آفر تھی، مجھے لگتا ہے کہ مجھے فلم کر لینی چاہیے تھی۔غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر

نے کہا کہ ثقلین مشتاق کیریئر کے دنوں میں سب سے بہترین دوست تھے، ان کی پرسنالٹی بہت تنگ کرنے والی تھی، انہیں پیار سے بہت مارا ہے، وہ دنیا کے سب سے بہترین اسپنر ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ راحول ڈریوڈ کی کلکتہ1999 سے زیادہ ایڈمن گلکرسٹ کی 2002 ٹیسٹ میچ کی وکٹ سب سے پسندیدہ وکٹ ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر میرے گھٹنے کا آپریشن اور تین ماہ کی ٹریننگ مک جائے تو 145 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروا سکتا ہوں۔شعیب اختر نے کہا کہ شائد آج بھی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروا دوں، میں نے 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تیز گیند بازی کی ہے بلکہ 163 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز گیند بھی کروا چکا ہوں۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہاکہ آج کل فاسٹ بولرز میں شعیب اختر والی بات نہیں، نہ وہ لمبے بال رکھتے ہیں اور نہ تیز گیند بازی کرتے ہیں، فاسٹ بولرز سر پر گیند بھی نہیں مارتے، میرے خیال میں فاسٹ بولرز کو بیٹرز کو زخمی کرنا چاہیے۔قومی ٹیم کے سابق بولر نے کہا کہ بابر اعظم موجودہ دور میں سب سے بہترین بیٹر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…