سرا ئے عا لمگیر (آن لائن ) گجرات اور لا ہور کے سیاسی پہلوا نوں کا سیاسی دنگل آج (ہفتہ کو )ہو گا کون بنے گا ۔پنجاب کا سردار پو رے پا کستان کی نظریں صبح کے سیاسی دنگل پر مر کوز ہیں پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہو گا سرا ے عا لمگیر میں لا کھوں کی شر طیں لگ گئیں
پنجاب کا وزیر اعلیٰ کونسی مسلم لیگ سے ہو گا آج منتخب ہو نیوالے وزیر اعلیٰ پنجاب جس کے ا میدواران میں مسلم لیگ(ق) کے صو بائی صدر سپیکر پنجاب اسمبلی چو ہدری پرویز الہیٰ اور مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر اور 3بار کے سا بق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مو جودہ وزیر اعظم پا کستان میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اورتین بار کے سا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بھتیجے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف مد مقابل ہیں انکے انتخاب پر سرا ئے عا لمگیرسمیت جڑواں شہروں میں سیاسی مقا می سر گرم کارکنان ، سٹے بازوں سمیت کئی اہم شخصیات نے لا کھوں روپے کی شرطیں لگا رکھی ہیں جبکہ منچلوں نے منفرد شرطیں بھی جن میں مو نچھیں منڈوانا ، ٹنڈیں کروانا بھی لگا رکھی ہیں سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطا بق ضلع گجرات میں شرطیں اسلئے بھی لگائی جا رہی ہیں کیو نکہ وزیر اعلیٰ کے امیدوار چو ہدری پرویز الہیٰ کا تعلق ضلع گجرات سے ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چو ہدری ظہور الہیٰ خا ندان کو سیاسی میدان میں آئے ہو ئے 40سال ہو گئے جبکہ میاں برادران کو سیاسی میدان میں آئے ہو ئے 37سال ہو گئے ہیںسیاسی تجزیہ نگاروں کے مطا بق وزیر اعلیٰ پنجاب کا رزلٹ ملکی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کریگا اور سیاسی افق پر انتہائی تبدیلیاں رونما ہو نے کے امکا نات دکھائی دے رہے ہیں ۔