پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چینی فو ج کا بیرو نی مدا خلت ناکام بنانے کیلئے اقدامات کا اعلان

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چین کی وزارت دفا ع نے ایک تبصر ہ میں کہا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی بیرونی مداخلت اور تائیوان کی علیحدگی پسند کوششوں کو ناکام بنانے اور ملک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

تائیوان ،چینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کے معاملے پر کسی غیر ملکی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جمعہ کے روز چینی وزارت د فا ع کے جا ری ہو نے وا لے تبصرہ میں کہا گیا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے حال ہی میں جزیرہِ تائیوان کے ارد گرد سمندر اور فضائی حدود میں مشترکہ جنگی مشق کا اہتمام کیا اور ٹارگٹڈ مشقیں کیں،یہ آبنائے تائیوان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور قومی خودمختاری کے تحفظ کی ضرورت پر مبنی ضروری اقدام ہے۔وا ضح ر ہے کہ حا ل ہی میں امریکی کانگریس کے ارکان نے چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کا دورہ کیا۔ امریکہ کا یہ اقدام ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام چین-امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو بری طرح مجروح کرتا ہے اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو مزید بڑھاتا ہے۔ ایک طرف، امریکہ نے “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہ کرنے کا وعدہ کیا اور دوسری طرف، اس نے علیحدگی پسند قوتوں کو ایک غلط پیغام بھیجا، یہ انتہائی منافقانہ طرزِ عمل ہے۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکہ سے اس پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…