پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف اور مریم نواز کو سعودی عرب سے کیا تحائف ملے ؟ ارشاد بھٹی میدان میں آگئے

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے مریم اورنگزیب کے بیان پر کہا ہے کہ ایک ملک کے ولی عہد نے نواز شریف ، مرحومہ کلثوم نواز اور مریم نواز کو تین گھڑیاں دی تھیں جن میں سے دو واپس ہو گئی تھیں جبکہ ایک ابھی بھی مریم نواز کے استعمال میں اس کا بھی جواب دیں نا پھر ۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی

ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ کیا ہوا تحفے میں ملنے والی گھڑی بیچ دی ہے یہی وہ وزیر ہیں جو ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی )بیچنے کے چکر میں تھے ۔ ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ان سے گھڑی،کف لنک اور انگوٹھیوں کا ریکارڈ مانگا گیا تو یہ کہتے تھے کہ ملکی مفاد میں ریکارڈ نہیں دیکھایا جا سکتا، بھائی کیوں ریکارڈ نہیں دیکھایا جا سکتا؟انہوں نے کہا کہ گھڑی،کف لنک اور انگوٹھی کی مالیت 14کروڑ تھی جبکہ کہ ان کو دو کروڑ جمع کروا کر حاصل کیا گیا اور پھر انہیں 18کروڑ میں بیچا گیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں واضح کیا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی پروگرام بند نہیں ہوا،عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے، ان شاء اللہ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کا شروع کردہ صحت کارڈ اسی طرح چلتا رہے گا، اسے مزید بہتر بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کی کرسی اور کنٹینر پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد اطلاعات کو جگہ دینے سے اجتناب کرے گا ۔ انہوںے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج ملک میں ایک منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کا دکھ درد اور احساس رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کے لئے فراخ دلی اوراْن کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوامی اور قومی سلامتی کے ایشوز کو اپنی سیاست کے لئے استعمال نہیں کرتا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…