پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئٹر پر جمائمہ گولڈ سمتھ اور حامد میر کے درمیان نوک جھونک

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما اور سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک ہو گئی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ ’’میرے گھر کے باہر مظاہرے میں میرے بچوں کو

نشانہ بنانا بنیا جا رہا ہےایسا لگتا ہے جیسے میں 90ء کی دہائی کے لاہور میں واپس آگئی ہوں۔اس پر سینئر اینکر پرسن حامد میر نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ نہ تو تحریک انصاف کے کارکنان کو چاہیے کہ وہ نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کریں اور نہ ن لیگ کے کارکنان کو ایسا کرنا چاہیے ، شیشے کے گھروں میں رہنے والوں کو دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنا چاہیں۔حامد میر کے اس ٹویٹ پر جمائما کا کہنا تھاکہ فرق صرف یہ ہے کہ میراور میرے بچوں کا پاکستان سیاست سے کوئی تعلق نہیں وہ عام شہری کی طرح سوشل میڈیا تک استعمال نہیں کرتے اس پر حامد میر نے انہیں جواب دیا کہ نواز شریف کی فیملی میں بھی بہت ساری خواتین ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن وہ اس طرح کے حالات کا سامنا کر رہی ہیں ، کم از کم خواتین کو ہراساں کرنے کی مذمت کریں ۔ دوسرا آپ کے بھائی کو پاکستانی سیاست سے بھی دور رہنا چاہیے جو مداخلت کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے لندن میں اپنے گھر کے باہر مظاہرے کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں عمران خان اور ان بچوں کی تصویر پر مائنس سائن لگاتے ہوئے ان کے خلاف ٹوئٹ واضح ہیں۔جمائما نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کے گھر مظاہروں کا اعلان کیا گیا جس میں بچوں کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے، انھیں سوشل میڈیا پر یہود دشمنی کا سامنا ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہاایسا لگتا ہے جیسے میں 90 کی دہائی کے لاہور میں ہوں۔ جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں پرانا پاکستا ن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…