جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان سڑکوں کی بجائے ایوان میں مضبوط اپوزیشن کرتے, شاہد آفریدی پھر میدان میں آگئے

datetime 15  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سڑکوں کی بجائے ایوان میں رہ کر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔قبل ازیں وزیر اعظم شہبا ز شریف نے

شاہد خان آفریدی کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انشاء اللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔حلف اٹھاتے ہی شہباز شریف کو ملکی اور غیرملکی شخصیات اور رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد موصول ہوئی۔ اسی دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اْمید کرتا ہوں کہ آپ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے شاہد آفریدی کے بیان کا جواب دیا گیا۔شہباز شریف نے ٹوئٹر پرسابق کپتان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ آفریدی صاحب، پاکستان انشاء اللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ شہباز شریف ایوان میں 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…