اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے پوسٹر لگا دیے گئے

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور کے مختلف علاقوں میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے نام والے پوسٹر لگا دیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پوسٹر پر وزیراعظم میاں شہبازشریف، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی تصاویر ہیں

۔ پوسٹر اندرون شہر اور مین بلیوارڈ پر لگائے گئے ہیں۔پنجاب میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے ایک روز قبل ہی حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلی کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے مشاورت میں انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دیگورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ سے رکن قومی اسمبلی مونس الہی نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کو مکمل سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر بھرپور طاقت بن کر ابھرے گی۔ گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ (ن( لیگ اور پیپلزپارٹی کی اداروں پہ حملہ آور ہونے کے تاریخی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، وفاق میں حکومتی اتحاد میں ابھی سے جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہو گئی۔مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے اپنے وزارت اعلی کے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے، پرویز الٰہی کا بطور وزیر اعلی پنجاب انتخاب شرافت تحمل، وضع داری اور گڈگورننس کی بنیاد بنے گا، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار ہے، پنجاب کے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…