جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں21 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش

datetime 15  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی سفارش کی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔اسی طرح اوگرا نے زیادہ سے زیادہ پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی شرح کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دیدی ہے پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جڑانوالہ میں رمضان کی رونقوں کو مہنگائی کی نظرلگ گئی، بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوا افروز ہے، روزہ داروں کوافطاری میں دسترخوان پر من پسند مشروبات، مختلف اقسام کے اچار اور چٹنیاں اچھی لگتی ہیں مگر کیا جائے ظالم مہنگائی کا، ان کی قیمتوں میں فی کلو 50 سے 80 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے، اس صورت میں گاہک اور دکانداروں دونوں پریشان ہیں۔دوسری جانب پھل مہنگا ہونے کے سبب اکثر لوگ بازار سے بنی بنائی فروٹ چاٹ خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ گھر میں چاٹ بنانے کے لئے کئی اقسام کے فروٹ خریدنے کی سکت نہیں۔مختلف برانڈز کے مشروبات کی قیمتوں میں بھی 25 سے 40 فی صد تک اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ان کی فروخت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…