اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف تمام کیسز سیاسی تھے تمام کیسز غلط بنائے گئے تھے ،نیب کواستعمال کرکے خاص قسم کے لوگوں کوملک پرمسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جان ہمیں سب سیزیادہ عزیز ہے وہ الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے ،اب الیکشن جب بھی ہوں وہ پاکستان آ کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ 5 سے6 ماہ میں الیکشن نہیں کرائے جا سکتے، آئینی طورپرنئی حکومت بنی ہے ،الیکشن میں جتنی تاخیرہوگی ،ہمیں اتنی زیادہ محنت کرناہوگی۔