پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی رمضان اور عید کی خوشیاں دگنی کر دیں

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) وزارت خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم اپریل 2022ء سے ہو گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ

حکومت پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے،ہر صورت عام آدمی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے اقدمات اٹھائے جائیں۔ جمعرات کو وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو وزارتِ خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے سخت تشویش کا اظہار کیا ۔اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔وزیرِ اعظم نے ملکی مجموعی معاشی صورتحال کی بہتری کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ کے آغاز میں پانچ سال کی تاخیر کی انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کا حکم دیتے ہوئے شفاف انکوائری کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ہے۔بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس سروس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس کی سائٹ پر پہنچے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا تھا جسے 2018 میں مکمل ہونا تھا،5 سال کی تاخیر ہوئی اور منصوبے پر کام مکمل نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں میٹرو سروس شہریوں کے لئے مفت چلانے کا حکم دیا ہے،رمضان کے مقدس مہینے میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے اسلام آباد میٹرو کو تین راستوں سے موٹر وے سے جوڑنے کی فوری فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم بھی دیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے بارہ کہو، پشاور موڑ اور روات کے روٹس پر میٹرو چلانے کے لئے فوری فزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات یقینی بنانے کا کہا ہے ،سابقہ حکمران اپنی پونے چار سال کی نالائقی نااہلی چھپانے کے لئے غیر ملکی سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ناہلی، نالائقی، سنگ دلی، کرپشن ہے جو سابقہ حکمرانوں کو غیرملکی سازش کا جھوٹ بلوا رہی ہے کیونکہ دکھانے اور بتانے کو اور کچھ نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…