بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ریاست کے خلاف بیان بازی پر شرم آنی چاہیے عمران خان کو آئینہ دکھا دیا گیا

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات اور مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان پہلا سابق وزیر اعظم ہے جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو غیر محفوظ قرار دے رہا ہے۔

عمران خان کے یہ بیانات پاکستان کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر ایف آئی آر کے مترادف ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پروپیگنڈہ عالمی سازش کی کڑیاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے پاکستان مخالف بیان دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار جانے کے غم میں عمران خان باؤلا ہو چکا ہے،پاکستان کی ریاست کے خلاف بیان بازی پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کیا اقتدار اتنی بڑی چیز ہے کہ جس کے جانے پر مادر وطن پر حملہ کر دیا جائے،کرسی جانے کے غم میں عمران خان ایسے بیانات دے کر بھارت اور اسرائیل کو خوش کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اس بیان پر قوم سے معافی مانگے ورنہ اسکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ ایٹمی پروگرام کے خالق اور ایٹمی دھماکے کرنے والے اسکے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…