جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ورلڈ بینک کا پاکستانی معاشی شرح نمو سے متعلق بڑا انکشاف

datetime 14  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آئی این پی)عالمی بینک نے ایشیائی ممالک سے متعلق معاشی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کی معاشی شرح نمو کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔اپنی رپورٹ میں ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے دوران

پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو 5 اعشاریہ 6 فیصد رہی تھی۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات میں پاکستان کے لیے انرجی کے شعبے میں سبسڈی بڑا چیلنج ہے۔رپورٹ کے مطابق خطے کی نسبت پاکستان میں انرجی کے شعبے سب سے زیادہ سبسڈی دی جاری ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث جنوبی ایشیا میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے، اس سال جنوبی ایشیا میں گروتھ 6 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی شرح نمو 8 فیصد، بنگلہ دیش 6 اعشاریہ 4 فیصد اور مالدیپ کی 7 اعشاریہ 6 فیصد گروتھ رہے گی۔ورلڈ بینک کے مطابق نیپال میں شرح نمو 3 اعشاریہ 7 فیصد، بھوٹان 4 اعشاریہ 4 فیصد، سری لنکا میں 2 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…