جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اداکار عمیر رانا کی اہلیہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے صحت کارڈ جاری رکھنے کی اپیل

datetime 13  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) اداکار عمیر رانا کی اہلیہ مصنفہ مائرہ عمیر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے صحت کارڈ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔مائرہ عمیر نے انسٹاگرام پر وزیراعظم شہباز شریف کے لیے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہاکہ

برائے مہربانی انسانیت کی خاطر صحت کارڈ کو جاری رکھیے گا، یہ ہر پاکستانی کے لیے ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر کسی فرد کے گھر میں کوئی بیمار ہو تو اس کے باورچی خانے کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور گھر والے پریشان ہوجاتے ہیں لیکن جب انہیں یہ پتا ہو کہ علاج کی ادائیگی حکومت کرے گی، تو وہ سکھ کا سانس لیتے ہیں۔مائرہ عمیر نے کہا کہ میں اور آپ اس صورتحال کا اندازہ نہیں لگاسکتے اور ہم پر کبھی ایسا وقت نہیں آیا جو کہ بڑی نعمت ہے۔اداکار کی اہلیہ نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اّج ہی اّرڈر پاس کریں کہ تمام اسپتال صحت کارڈ کو قبول کرتے رہیں اور اسے بند نہ کریں، ایسی پالیسیاں منسوخ نہ کریں جس سے عام آدمی کو کچھ ریلیف ملے۔ماہرہ عمیر نے مزید کہا کہ چاہے تو اس کا کریڈٹ لے لیں، نام تبدیل کردیں لیکن اسے جاری رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…