ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سے انکار

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری آمنے سامنے آگئے ہیں اور اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین کے ذاتی طور پر استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش نہ ہونے تک

منظوری سے انکار کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق عمران خان سمیت قاسم سوری کو تحریک انصاف کے 120 سے زائد اراکین کے استعفے موصول ہوئے کہ وہ رکن قومی اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں ،قاسم سوری نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ شعبے کو ہدایات جاری کیں کہ ان اراکین کے استعفے منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور الیکشن کمیشن کو بھجوادیا جائے تا کہ وہ ان کی نشستیں خالی قرار دے تاہم ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کے بغیر ان کی منظوری سے انکار کر دیا ہے اور کہا کہ ہر رکن قومی اسمبلی نے ایک ہی قسم کے فارمیٹ پر استعفا دیا جس سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ،ہر مستعفی رکن کو ذاتی طور پر تصدیق کے لئے بلایا جائے گا،استعفا اس کے ہاتھ سے لکھا ہو یا ٹائپ شدہ ہو اس کی تصدیق لازمی ہے ورنہ استعفا منظور نہیں ہوگا۔رکن سے یہ بھی پوچھا جائے گا اس نے استعفا اپنی مرضی سے دیا ہے یا دبائو میں آکر دیا ہے انہی وجوہات کی وجہ سے ابھی تک تحریک انصاف کے کسی بھی رکن کا استعفا موصول نہیں ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…