جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، 7 روز میں 7.48 روپے سستا ہو گیا

datetime 13  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، 7 روز میں 7.48روپے سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تیسرےکاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ۔آج بھی جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 20 پیسے سستا ہو ا

جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 181روپے 82پیسے پر بند ہوا ۔ خیال رہے کہ 7اپریل کو ڈالر کی قیمت ملکی بلند ترین سطح 189.30روپے پر پہنچ گیا تھا تاہم رواں ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت کو مسلسل کمی کا سامنا ہے ایک ہفتے کے دوران 7.48روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ رہی ہے جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر183روپے سے کم ہو کر181روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر184روپے سے گھٹ کر182روپے پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.30روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 183روپے سے کم ہو کر181.80روپے اور قیمت فروخت183.20روپے سے کم ہو کر181.90روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.50روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت خرید183.20روپے سے کم ہو کر182.30روپے اور قیمت فروخت 184.20روپے سے کم ہو کر182.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے سے کم ہو کر195روپے اورقیمت فروخت199روپے سے کم ہو کر197روپے ہو گئی جبکہ2.70روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 235.50روپے سے کم ہو کر233.50روپے اور قیمت فروخت238.50روپے سے کم ہو کر235.80روپے پر آگئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…