پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کو پاسپورٹ کا اجراء، پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ ملک میں امپورٹڈ حکومت کا راج ہے،امریکا نے اپنی ہی بنائی نئی حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے،نئے وزیر اعظم نے آتے ہی 3 نئے کیمپ آفسز ڈکلیئر کر دیئے ہیں،3200سیکورٹی اہلکاروں اپنے کیمپ آفسز پر تعینات ہیں،کچھ لوٹوں کو ہوٹل میں لوگوں نے بے وفائی کا پوچھا تو بزرگ شہری پر پرتشدد حملہ کیا،

عوام کا ردعمل ہر ہفتہ کی شام آپ کو اب نظر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزراء حماد اظہر اور فواد چوہدر ی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حماد اظہر نے کہاکہ ملک میں اس وقت امپورٹڈ حکومت کا راج ہے،ملک کو غلامی کے دور میں دھکیل دیا گیا ہے،پہلے دن یہ بڑے گرجتے برستے آئے،ایک دن گزرا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیا،ایک ہی دن میں چینی کی قیمت بڑھ گئی، گھی کی قیمتوں میں دس روپے کلو اضافہ کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاسپورٹ کے اجراء پر عدالت جائیں گے، انہوں نے کہاکہ نئے وزیر اعظم نے آتے ہی 3 نئے کیمپ آفسز ڈکلیئر کردیئے،3200سیکورٹی اہلکاروں اپنے کیمپ آفسز پر تعینات کردیئے گئے۔ حماد اظہر نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت پاکستان کی سالمیت کے خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک بزرگ شہری پر نجی ہوٹل میں حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اپنی ہی حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔ حماد اظہر نے کہاکہ رواں سال خسارہ 6 فیصد تک ہوگا،ریونیو ہر ماہ نیچے جارہا ہے،آپ 9 ارب ڈالر ریزرو چھوڑ کر گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 4 مارچ کو یہ 16 ارب ڈالر تھے 4 ارب کی کمی آئی جو چند روز میں واپس مل جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر صنعت ساڑھے 8 فیصد کے حساب سے گروتھ کررہی ہے،اگر سنبھالا نہیں جارہا ہے سمجھ کم ہے تو برائے مہربانی الیکشن ہونے دیں۔

انہوں نے کہاکہ آپ نے مارچ سے ہی ہیجانی کیفیت پیدا کی،پاکستان کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو اس سب کو سنبھالے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا ردعمل ہر ہفتہ کی شام آپ کو اب نظر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے ساتھ ملکر باہر نکلیں گے اور اپنی آزادی واپس لیں گے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ چاہیں تو عمران خان کی کال پر پورا اسلام آباد بلاک کردیں،ہم تصادم نہیں چاہتے،گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی، آپ الیکشن کروائیں۔ فواد چوہدری

نے کہاکہ وکی لیکس 2008 میں آئی اور سلسلہ چلتا رہا،آپ وکی لیکس کا جائزہ لیں تو پتا چلتا ہے کیسے نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان نے آفر کی کہ ہمیں وزیر اعظم بنا دیں،وہ خط اب اس وقت تمام اداروں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس رات کو یا دن کو عدالت لگائیں مضبوط کمیشن بنائیں،اس خط کی تحقیقات ہونا چاہئیں،لندن میں کس کی ملاقاتیں ہوئیں،امریکا میں ایک فارم ہاؤس پر ایک لیڈر رہے انکی کن سے ملاقاتیں

ہوئیں،اگر اس سازش کی سپریم کورٹ نے تحقیقات نہ کیں تو آئین کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف چاہتے ہیں یہ خود تحقیقات کریں،بنے ہیں اہل حوس مدعی بھی منصف بھی،عالمی سازش کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ عوام عمران خان کے جانے پر بہت خوش ہے،اگر عوام خوش ہیں تو فوری الیکشن کروائیں،ہمارے ارکان کے استعفوں پر فوری عمل درآمد کروائیں۔ایک سوال پر

انہوں نے کہاکہ یہ حکومت این آر او کی طرف جانے کی کوشش کررہی ہے،بیک ڈور کے اوپر ہم یقین نہیں رکھتے۔ سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں، جو ہمیں غلام بناناچاہتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاوس میں شہبازشریف کی ولیمہ پارٹی ہوئی جو مزید اب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں مگر جو ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم صرف امریکہ پالیسوں پر تنقید کرتے ہیں، ہم امریکہ، بھارت کے مخالفت نہیں بس غلامی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ یہاں اپنے غلام بٹھائے گا تو ہم ایسی پالیسیوں کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور میں چائے بسکٹ مشکل سے ملتے تھے شہباز شریف نے 2 دنوں میں سرکاری خرچے پر اعلیٰ قسم کے ڈنر دیے گئے۔۔ شہباز گل نے کہاکہ عمران خان کو سکیورٹی ٹھریٹس ہیں، عمران خان کیلئے مناسب سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ نے نواز شریف کو لانا ہی ہے تو عام پاسپورٹ پر لائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…