جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز بھجوا دیئے گئے ، الیکشن کمیشن 30دن میں فیصلہ کرنے کا پابند

datetime 13  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن) تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس ان کو موصول ہوا

تھا جسے 2 دن کے اندر الیکشن کمیشن کے اندر بھجوانا ضروری تھا اس آئینی تقاضے کو پورا کرتے ہوئے 20 منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے جو کہ30 دن میں اس پر فیصلہ کرے گا ۔ ان اراکین پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر خلاف ورزی کی اور اپوزیشن بنچوں پر جا بیٹھے اور پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف ووٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔جن منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجوائے گئے ہیں ان میں راجہ ریاض احمد،نور عالم خان،وجیہہ قمر،ملک نواب شیر وسیر،رمیش کمار،افضل ڈھانڈلا،احمد حسین ڈیہر،رانا قاسم نون ،عبد الفغار وٹو،مخدوم باسط بخاری ،عامر طلال،سردار ریاض محمود خان،نذہت پٹھان،سید مبین احمد،امجد فاروق کھوسہ،سید سمیع الحسن گیلانی،عامر لیاقت حسین،جویریہ ظفر ،عاصم نذیر اور چوہدری فرخ الطاف شامل ہیں تاہم واضح رہے کہ ان 20 اراکین نے تحریک عدم اعتماد کے دوران اپوزیشن کو ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم انتخاب میں ووٹ ڈالا ،ان اراکین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی لہذا ان وہ اپنے نااہلی کے ریفرنس کا دفاع کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…