جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکا میں مہنگائی نے 41 سالہ ریکارڈ توڑدیا

datetime 13  اپریل‬‮  2022 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں مہنگائی کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اشیائے خوردونوش سے لیکر گھر کے کرائے تک سب کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد منگل کو پہلی بار افراط زر کے اعداد و شمار پر مبنی ایک مکمل رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق

امریکا میں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گھر کے کرائے میں اضافے نے افراط زر کو 41 سال کی بلند ترین شرح 8.5 فیصد تک پہنچا دیا جبکہ مارچ کے مہینے میں گیس کی قیمتیں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 49 فیصد بڑھ گئیں۔تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنیادی ضروریات اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ،گروسری ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10 فیصد،کپڑوں کی قیمتوں میں 6.8 فیصد اور توانائی کی قیمتوں میں 32 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک سال پہلے کے مقابلے مارچ میں بنیادی رہائش کے کرائے میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا، جو 2007 کے بعد سب سے تیز ترین اضافہ ہے۔اس کے علاوہ امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ نے بھی منگل کو کہا کہ کنزیومر پرایز انڈیکس میں مارچ کے مہینے میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی رپورٹ آنے سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کو الزام ٹھہرا کر مہنگائی میں اضافے پر ہونے والی تنقید سے بچنے کی کوشش کی۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے پیر کے روز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ پیوٹن کی وجہ سے افراط زر غیر معمولی طور پر بلند ہو جائے گی۔رپورٹس کے مطابق مہنگائی بائیڈن اور ڈیموکریٹس کے لیے ایک اعلیٰ سیاسی خطرہ بن گئی ہے کیونکہ نومبر میں مڈ ٹرم انتخابات قریب آرہے ہیں۔اگرچہ بائیڈن کا اصرار ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لیے ان کی پالیسیاں ذمہ دار نہیں ہیں لیکن ریپبلکن ناقدین ڈیموکریٹس پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…