کراچی(این این آئی)سابق حکومت نے جاتے جاتے ایک اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو بند کردیا۔پورٹ قاسم اتھارٹی نے اپنی کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کو بند کرکے کھلاڑیوں کو ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ان سے کام لیا جائے گا۔ڈائریکٹر ایچ آر ایم ذوالفقار احمد خان نے 12 اپریل کے سرکلر میں اپنی کرکٹ ٹیموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔اس فیصلے سے قومی اور کئی انٹر نیشنل کھلاڑی متاثر ہوں گے جن میں شاداب کبیر، عاصم کمال، محمد سمیع، خرم منظور، تنویر احمد، کاشف جواد اولمپئین، محمد طلحہ اور عبدالرف کے علاوہ بہت سارے فرسٹ کلاس کھلاڑی اور ہاکی کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشل کھلاڑی شامل ہیں۔یہ تمام لوگ ڈیسک پر کام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، ابھی وہ کوچنگ اور پریکٹس میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔واضع رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ملک میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو عملا بند کردیا گیا تھا۔
سابق حکومت نے جاتے جاتے ایک اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ بند کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
بھارت کی ابھرتی ہوئی پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پرہلاک، لاش نہر سے برآمد
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی



















































