جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسد قیصر کو بتایاگیا کہ آپ پر چند منٹ بعد آرٹیکل 6لگ جائے گاتو انہوں نے عمران خان سے کیا کہا؟ معروف صحافی کا بڑا دعویٰ

datetime 12  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بتایاگیا کہ آپ پر چند منٹ بعد آرٹیکل 6لگ جائے گاتو انہوں نے عمران خان سے کیا کہا؟ سینئر صحافی  خوشنود خان  کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار خوشنود علی خان نے

اپنے کالم میں لکھا کہ ” سب کچھ ہائی الرٹ پر تھا، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے جارہا تھا، آخری بار جب اسد قیصر کو عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس طلب کیاتو اس وقت 12 بجنے میں چند منٹ باقی تھے، اسد قیصر کو وہاں بتایا گیا کہ قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیاں قومی اسمبلی بلڈنگ کے آس پاس پہنچ گئی ہیں، آپ نے رویہ نہ بدلا تو آپ پر آرٹیکل 6 لگائے جانے میں چند منٹ باقی ہیں جس کے اثرات اور نتائج آپ کو معلوم ہیں،سپریم کورٹ کھل چکی ہے، الیکشن کمیشن بھی کھل گیا ہے اور صرف آپ نہیں عمران خان اور قاسم سوری بھی آرٹیکل 6 میں آئیں گے۔اسد قیصر نے اچانک عمران خان سے کہا ”سر میں مستعفی ہورہا ہوں“ اور اسمبلی کی طرف دوڑے اور مستعفی ہوکر انہوں نے معاملات ایاز صادق کے سپرد کردئیے،یہ وہ لمحہ تھا! جب عمران خان ٹوٹ گئے اور حکم دیا کہ ہیلی کاپٹر مجھے بنی گالہ چھوڑ آئے ، پھر اسد قیصر نے اپنی حکومت کے ڈراپ سین کے آخری لمحات دیکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…