ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکا کا جو یار ہے وہ غدار ہے ، شہباز گل نے یہ نعرہ لگانے سے انکار کر دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے امریکا کیخلاف نعرہ لگانے سے انکار کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مطیع اللہ جان نے شہباز گل کا ایک انٹرویو شیئر کیا جس میں انہوں نے

امریکا کا جو یار ہے وہ غدار ہے کا نعرہ سے انکار کر دیا ۔ دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن)لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈائون کرنے کے خواب چھوڑ دے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈائون کرنے کے خواب چھوڑے، چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہورہا ہے،135 حلقوں سے استعفے آچکے ہیں، موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھوچکا ہے، ٹکرانے سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔دوسری جانب رہنما شہبازگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکرز کے گھروں پرچھاپے تلا شیاں، چادر، چاردیواری کی بے حرمتی،کیا ہو گیا ہے آپ کو؟ حوصلہ کریں، درست اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں۔ہمارا ورکر ہماری جان ہے اس سارے عمل پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…