پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کی حلف برداری تقریب ،طویل جیل کاٹنے والے فواد حسن فواد اورا حد چیمہ خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریب حلف بر داری میں سابق حکومت کے دور میںنیب کی طرف سے بنائے گئے مقدمات میں طویل جیل کاٹنے والے دو بیورو کریٹس خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز جب کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں تو انہوںنے خصوصی

طورپر سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور پنجاب حکومت میں تعینات احد چیمہ کے پاس جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جرات اور استقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ مسلم لیگ (ن)اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ان دونوں بیورو کریٹس کے پاس آکر سلام کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایوان صدر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور احدچیمہ ایوان صدر میں خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ نئے وزیراعظم شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ مختلف امورپر فواد حسن فواد اور احد چیمہ سے مشاورت کرتے رہے ۔ مریم نواز جب تقریب میں شرکت کیلئے دربار ہال کے باہر پہنچیں تو انہوں نے فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو دیکر انہیں سلام کیا اور ان کی خیریت دریافت کی جبکہ خواجہ سعد رفیق ، خواجہ آصف سمیت دیگر اہم رہنما بھی احد چیمہ اور فواد حسن فواد سے آکر ملتے رہے ۔واضح رہے کہ 2018ء میں نوازشریف حکومت کے خاتمے سے قبل ہی نیب کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حکم پر فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو گرفتار کرلیا تھا اور ان پر ناجائز اثاثہ جات بنانے کے علاوہ دیگر مقدمات بنائے گئے اور ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم بھی چلائی گئی تاہم دونوں بیورو کریٹس نے جرات مندی اور استقامت کے ساتھ جیل کاٹی اور بعد ازاں عدالتوں سے ضمانت پر باعزت رہا ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…