جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کا بدھ کو پشاور میں جلسے کا اعلان

datetime 12  اپریل‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا عوامی رابطہ مہم پشاور سے شروع کی جائیگی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پہلا جلسہ پشاور میں

بدھ کی رات عشاء کے بعد کرینگے جس کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کردی جائیگی پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان کررہے تھے جبکہ انکے ہمراہ دیگر قائدین بھی اجلاس میں موجود تھے ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے دو تجاویز سامنے آئی ہیں ایک تجویز میں عید الفطر کے بعد عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا کہا گیا ہے جبکہ دوسرے تجویز میں فی الفور عوام میں جانے پر بھی غور کیا گیا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کے روز سے عوامی مہم شروع کی جائیگی اور اس کا آغاز تحریک انصاف کے گڑھ یعنی پشاور سے کیاجائیگا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور میں بدھ کی شام عشاء کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور پشاور سے شروع ہونیوالی عوامی رابطہ مہم دیگر شہریوں تک پھیلائی جائیگی عید سے قبل پشاور کے بعد راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں بھی جلسے کئے جائینگے اور عوام میں پارٹی کا بیانیہ پیش کیاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…