ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی حکومت کا زیک گولڈ اسمتھ کے عمران خان کے حق میں بیان سے لاتعلقی کا اعلان

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی )برطانوی حکومت نے زیک گولڈ اسمتھ کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ نے گزشتہ روز پاکستان کی قومی اسمبلی میں رات گئے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ اور اس کی

کامیابی پر ردعمل دیا تھا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان میں گزشتہ رات کے واقعات دیکھ کر دکھ ہوا، عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں’۔زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں بڑی اکثریت سے لوٹیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاہم اب برطانوی وزریر اعظم کے ترجمان نے زیک کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ ان کے بیان کا حکومتی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں’۔برطانوی وزیر اعظم کے نائب ترجمان نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، انہوں نے مزید کہاکہ ‘ہم پاکستان کے سیاسی نظام کا احترام کرتے ہیں۔’واضح رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ برطانوی وزیرِ مملکت برائے بحرالکاہل اور بین الاقوامی ماحولیات ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے 1995 میں جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…