بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف حکومت کا خاتمہ ایک بیرونی سازش کا نتیجہ ہے، محمودخان

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کا خاتمہ ایک بیرونی سازش کا نتیجہ ہے، ملک میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب کے سامنے ہے اور راتوں رات ایک امپورٹڈ حکومت ملک پر مسلط کی گئی لیکن پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ دراصل پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک کی خود مختاری کیلئے ایک نئی جدوجہد کا نکتہ آغاز ہے

جسے عوام کی طاقت سے اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور اس جدوجہد میں ملک کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی اگلی دفعہ دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد چوروں اور لٹیروں کے خلاف ہے اور بہت جلد ملک کو ان چوروں کے نرغے سے چھڑا کر رہیں گے۔ عمران خان نے اپنی حکومت کا خاتمہ قبول کیا مگر بیرونی مداخلت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف سے تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حق میں ملک بھر کی عوام خود باہر نکل رہی ہے اور جتنی بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل رہے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی پورے ملک میں عمران خان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جبکہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اداروں پر تنقید سے مکمل گریز کریں، تمام ادارے ان کے لئے قابل احترام ہیںاور اُن کی جدوجہد صرف چوروں اور لیٹروں کے خلاف ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 13 اپریل کو پشاور میں بہت بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شرکت کریں گے

اور یہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے اور وہ سب آخری دم تک کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔ محمود خان نے کہا کہ پرانا پاکستان بلاول بھٹو کو مبارک ہو وہ نئے خیبر پختونخوا میں خوش ہیں۔ خیبر پختونخوا بنی گالہ کا دوسرا نام ہے اور  یہاں کی عوام ہمیشہ کی طرح کپتان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے خلاف عدم اعتماد تحریک کے حوالے سے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کاتحریک عدم اعتماد واپس لینا  ان کی مرضی ہے ورنہ ان کی جانب سے پیش کرنے کی صورت میں بھی حکومت اس کے لئے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین صوبائی اسمبلی کو مختلف پیش کش کی گئیں مگر اپوزیشن کو سخت مایوسی ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہ انہیں اپنے اراکین اسمبلی پر فخر ہے وہ عمران خان کے سچے سپاہی ہیں،وہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…