جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عہدے سے استعفے کا اعلان کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی ا ین پی ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں عمران خان سے اظہار یکجہتی اور نئی حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے

خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی نہیں پاکستان کی جنگ ہے، آج تو پورا کراچی جام کرنا چاہتے تو ہوجاتا، ایک غیرت مند قوم ہیں، چیونٹیوں کی طرح رینگنا نہیں شاہینوں کی طرح جھپٹنا ہے، میں کسی چور ڈکیت کو پروٹوکول نہیں دے سکتا اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ رات بارہ بجے عدالتوں کے دروازے کھل گئے، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے باہر قیدیوں کی گاڑی کھڑی کی گئیں، ہمیں دھمکا جارہا تھا، عمران خان کراچی کی وجہ سے وزیر اعظم بنے اور یہی ان چور ڈکیتوں سے برداشت نہ ہوا، شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ساری قوم امریکا کے آگے جھک جائے، لیکن آج پورا پاکستان اردگان کی طرح عمران خان کے لیے باہر نکل آیا ہے، وعدہ کریں جب عمران خان کال دیں باہر نکلیں گے۔ گورنر عمران اسماعیل نے مظاہرین کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کا لائیو ترانہ گایا میرا باس عمران خان ہے ایسی گورنری پر لعنت بھیجتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…