ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوبڑا ریلیف مل گیا

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور کی اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں27اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔سینٹرل عدالت کے جج

اعجاز حسن اعوان نے کیس کی سماعت کی۔ شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی۔شہبازشریف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ وہ عمرے پرجارہے ہیں اس لئے عبوری ضمانت میں لمبی تاریخ دی جائے۔فاضل جج نے وکیل کوعدالت میں درخواست لکھ کردینے کی ہدایت کی۔عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کو لمبی تاریخ دینے پر کوئی اعتراض ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو کوئی اعتراض نہیں۔بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ شہبازگل،شہزاد اکبر،اعظم خان اور گوہر نفیس کے نام نو فلائی لسٹ میں ہیں،ہم کہتے تھے یہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت ملک لوٹنے آئے تھے،ہم انکو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا ء اللہ تارڑ نے کہاکہ بیرونی سازش ایک ڈرامہ تھا،عمران خان لندن کے میئر کے مسلم امیدوار کے مقابلے میں یہودی کی کمپئین کرنے گئے،تب انکو امربالمعراف یاد نہیں تھا جب ایک یہودی کا الیکشن لڑنے گئے؟۔انہوںنے کہاکہ شہباز گل آج بھی امریکہ کی یونیورسٹی سے پیسے لیتا ہے،شہزاد اکبر کی بیوی سپینش ہے،ہم انکو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے۔ایک شخص اقتدار کی کرسی سے چمٹنے کیلئے اداروں پر حملے کرارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…