عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے پر حریم شاہ رو پڑیں

11  اپریل‬‮  2022

کراچی، اسلام آباد(این این آئی، آئی این پی)متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ عمران خان کے وزارتِ عظمی سے برطرفی پر دکھی ہوگئیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں آنسوں سے روتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو بنانے والے ان کے شوہر بلال شاہ ان سے پوچھتے ہیں اور خود ساتھ جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیوں رو رہی ہو؟

عمران خان چلا گیا اس لیے رو رہی ہو، کوئی بات نہیں جئے بھٹو۔ویڈیو کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا کہ عمران خان آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں آپ سے محبت ہے خان صاحب۔انہوں نے عمران خان کے آخری قوم سے خطاب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر کہیں ان کے حق میں تو کہیں ان کے خلاف بیانات سامنے آرہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک حامی کارکن نتاشہ وقاص کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انھیں عمران خان کے حق میں گفتگو کے دوران جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نتاشا پاکستانی عوام کو طیب اردوان کے حق میں ترکی کی عوام کا ڈٹ کر کھڑے ہو جانے کا واقعہ یاد دلارہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ترکی کی عوام نے بھی تو طیب اردوان کو جانے نہیں دیا تھا لیکن پتہ نہیں ہماری عوام کیسی ہے؟ نتاشا وقاص نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاید ہم کرپٹ حکمرانوں کے ہی قابل ہیں۔

ہم ایک اچھے لیڈر کے قابل ہی نہیں ہیں، اللہ تعالی اسی لیے فرماتا ہے، جیسی عوام ویسا لیڈر ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف، شہباز شریف اور مولانا ڈیزل جیسے حکمرانوں کے ہی قابل ہیں، ہم عمران خان کے قابل ہی نہیں ہیں۔ ویڈیو میں نتاشا کو دوران گفتگو جذباتی بھی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں ہے اور انھیں ہٹا دیا گیا ہے اور یہ کرپٹ لوگ ایک بار پھر ہم پر حکمران بن کر بیٹھ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…