منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی کابینہ میں کس جماعت سے کتنے لوگ شامل ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپو زیشن کے امیدوار شہباز شریف نے کابینہ کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق ذ رائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں مسلم لیگ ن کے12وزراء اور پیپلز پارٹی کے سات وزراء

ہوں گے۔جے یو آئی ف کو چار ‘ ایم کیو ایم کو دو ‘ بی این پی مینگل ‘ اے این پی ‘ جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔ محسن داوڑ ‘ اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی کابینہ میں شامل کئے جا نے کا امکان ہے۔مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف، سعد رفیق ‘ خرم دستگیر ‘ احسن اقبال ‘ مریم اورنگزیب ‘ شائستہ پرویز ملک ‘رانا ثنا ء اللہ ‘ مرتضی جا وید عبا سی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔ سینٹ میں قائد ایوان کیلئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے۔ پیپلز پارٹی سینٹ سے شیری رحمن یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی۔ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہو سکتے ہیں ۔ شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے۔ جے یو آئی ف نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر بلوچستان یا کے پی میں سے ایک ان کی جماعت سے بنا یا جا ئے۔ پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…