جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

خریدوفروخت کی منڈی میں ایم کیوایم نے طوائفوں کے اصولوں کو بھی مات دے دی ہے،پی ٹی آئی رہنما کی شدید تنقید

datetime 11  اپریل‬‮  2022 |

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی نائب صدر یاسین بلوچ اور سینئر ر ہنما ابراہیم قاضی نے کہا ہے کہ طوائف بھی بکتی ہے تو اپنی حیثیت اور خریدار کے معیار کو دیکھ کر بکتی ہے، خریدوفروخت کی منڈی میں ایم کیوایم نے طوائفوں کے اصولوں کو بھی مات دے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) سے معاہدہ نہیں کیا بلکہ سینکڑوں بے گناہ مہاجروں کے لہو سے غداری کی ہے۔ معاہدہ کرتے وقت ایم کیوایم نے نواز شریف دور حکومت میں 1992ء کا بے رحمانہ اور سفاکانہ آپریشن بھی پھیلا دیا، جب کراجی کی گلی کوجوں میں روزانہ بے گناہ نوجوان مہاجروں کی بے گور وکفن لاشیں ملتی تھیں ، بے نظیر حکومت میں ہونیو الا قلعہ آپریشن بھی بھلادیا جس کے دوران بربریت اور وحشت کا نیا کھیل رقم ہوا تھا اور جس کے دوران اپنی عزتوں کی حفاظت کرتے ہوئے سینکڑوں خواتین نے سینکڑوں فٹ کی بلندی سے چھلانگیں لگاکر خود کو لہولہان کیا تھا۔ جب سروںپر قرآن رکھ کر احتجاج کرنے والی خواتین کو گولیوں سے بھون دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں موجود سیاسی بحران کی ذمہ دار صرف اور صرف ایم کیوایم ہے اور یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اس معاہدے کی رو سے مہاجروں کو کچھ ملنے والا نہیں ، اس معاہدے کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول ہے۔ جو وزارتوں، گورنری، ٹھیکے اور پوسٹنگ آرڈر کے گرد گھوم رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان واحد پاکستانی لیڈر ہے جس نے قوم کو عزت اور غیرت کے ساتھ زندہ رہنے کا حوصلہ دیا ہے، اس نے باوقار اور خوددار پاکستان کی ترجمانی کی ہے۔ وہ پاکستان کی خودداری اور خودمختاری پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…