جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ریشم نے شہباز شریف زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے۔

ریشم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں نے بہت سی ویڈیوز بنائیں اور نعرے لگائے۔اْنہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں بھی نعرہ لگادوں اور میں تہہ دل اور خوشی سے یہ نعرہ لگا رہی ہوں شہباز شریف زندہ باد۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ پوری قوم کو ڈھیروں مبارک۔ریشم نے کہا کہ ایک باب ختم ہوا اور امید ہے یہ نیا باب سْنہرا اور تابناک ہوگا۔واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…