منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جدوجہد تو اب شروع ہوئی ، اسدقیصر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جدوجہد تو اب شروع ہوئی ہے ، ہم نے لمبی اننگز کھیلنی ہے یہ میرا تھن ہے ،پورے ملک میں جلسوں کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ملک کے کونے کونے میں جائوں گا اور ہم اپنی عوام کو کھڑا کریں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے

کہا کہ جب سے تحریک انصاف کا وجود عمل میں آیا میں اس وقت سے عمران خان کے ساتھ ہوں ، ہم نے اچھے اور برے دن اکٹھے دیکھے ہیں،ہم انتخابات میں گئے اور شکست کھائی لیکن اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ۔عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کی ایک ہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کو اسلامک ماڈرن ویلفیئر اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں،و ہ ایسا خود مختار ملک چاہتے ہیں جسے کوئی طاقت ڈکٹیشن نہ دے ،پاکستان اپنی پالیسیوں میں آزاد ہو،پاکستان اپنی مفادات کے مطابق پالیسی بنائے اس کی اپنی آزاد خارجہ پالیسی ہو گی، ہم نے اس کی بنیاد پر جدوجہد کی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ خود داری کی بات کی ، انہوں نے ہمیشہ دنیا کے سامنے اورقوم کے ساتھ کیاوعدہ کیا کہ میں خود کسی کے سامنے جھکوں گا نہ قوم کو جھکنے دوں گا اور ہم نے ثابت بھی کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے جو ڈرامہ رچایا وہ قوم کے سامنے آ گیا ہے ،میں خود اس کی تفصیلات دیکھ چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو پیشکش کی کہ میں آپ سے پہلے استعفیٰ دوں گا ، اگر عمران خان نہیں رہے گا تو اسد قیصر بھی نہیں رہے گا ،مجھے فخر ہے کہ میں نے ایک بڑے مقصد کے لئے استعفیٰ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی بلکہ جدوجہد اب شروع ہوئی ہے ، یہ ایک لمبی اننگز ہے ،میر اتھن ہے ،ہم نے آگے جدوجہد کرنی ہے۔

ہم نے گھبرانا نہیں ہے ،ہم نے آگے بڑھنا ہے ہم نے جدوجہد کرنی ہے ،یہ پاکستان کسی کی ڈکٹیشن نہیں لے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فیصلے سے اپنے فیملی اور حلقے کے لوگوں کو سر خرو کر دیا ہے ۔ میں نے انہیںبتایا ہے کہ میں عہدے کا خواہشمند نہیں ہوں ،میں اپنے لیڈر اور اور اس کے مشن کے ساتھ ہوں اورہمیشہ جدوجہد کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ دوروں پر نکلوں گا ،پورے ملک میں جلسوں کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے ،ہم عوام کے پاس جائیں گے ،عوام نے ہمیںعزت دی ہے ، ہم عوام کو اپنے ساتھ کھڑا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…